• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات کو ڈویژن کا درجہ دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور (کورٹ رپورٹر) گجرات کو ڈویژن کا درجہ دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا،جسٹس رسال حسن نے پنجاب حکومت و فریقین سے تحریری جواب طلب کر لیا،ضلع حافظ آباد کے رہائشیوں نے رٹ درخواست میں گجرات ڈویژن میں شامل ہونے سے انکار کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ حافظ آباد سے گجرات جانے میں دو گھنٹے جبکہ گوجرانوالہ جانے میں 30منٹ صرف ہوتے ہیں، گجرات ڈویژن بننے اور اس میں شامل ہونے سے سفری مشکلات کیساتھ ساتھ دیگر مسائل بھی بڑھ جائیں گے،استدعا ہے کہ اس فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔
ملک بھر سے سے مزید