• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی صدر کا وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ، سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے حوالے سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ 

تہران سے ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے  سیلابی صورتحال میں پاکستان کی مدد کا اعلان کیا اور متعلقہ ایرانی اداروں کو پاکستانی سیلاب متاثرین کی جلد از جلد مدد کرنے کی ہدایت کی۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر نے وزیراعظم پاکستان سے سیلاب میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ 

وزیراعظم پاکستان نے ایرانی صدر کو سیلاب سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہمدردی اور تعاون پر ایرانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

قومی خبریں سے مزید