لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز آج ( پیر) سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ شروع کریں گی ۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز آج پیر کے روز جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گی۔
مریم نواز لاہور ائیر پورٹ سے ملتانکیلئے روانہ ہوں گی۔ مریم نواز جنوبی پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں ملتان، تونسہ اور راجن پور کا دورہ کریں گی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز کا دورہ 4سے 5دنوں تک جاری رہے گا اورپارٹی کے دیگر رہنما بھی انکے ہمراہ ہوں گے۔