ماضی کے عظیم باکسر محمد علی کی طبیعت ناساز،ڈاکٹرز نے اگلے چند گھنٹے اہم قرار دے دیئے ۔ذرائع کے مطابق محمد علی سانس کی تکلیف کے باعث کئی دن سے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ادھر سابق ہیوی ویٹ چیمپئن محمد علی کی صحت سے متعلق مختلف قیاس آرائیوں پر فیملی ترجمان باب گونیل کا دعویٰ ہے کہ محمد علی کی طبیعت بہتر ہے اور انہیں جلد اسپتال سے فارغ کردیا جائے گا ۔
سابق باکسنگ لیجنڈ محمد علی نے 1984میں ،،پارکنسنز ،،کی تشخیص کے بعد باکسنگ چھوڑ دی تھی ۔