آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔
اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ اس سال بڑے پیمانے پر سیلاب آیا، لوگوں کو ریلیف دینے اور بحالی میں کئی سال لگ جائیں گے۔
چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیلاب زدگان کیلئے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی، صوبائی حکومتیں اور مسلح افواج کے وسائل محدود ہیں، پاکستان کے مخیر حضرات اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے آگے آئیں۔
انہوں نے کہا کہ بحالی کے لئے ہمیں پوری قوم کی مدد چاہیے، بیرون ملک مقیم پاکستانی اور دوست بھی آگے آئیں اور مشکل حالات میں گھرے لوگوں کی مدد کریں۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ یقین ہے ہمیشہ کی طرح ہمارے تارکین وطن پاکستان میں اپنے بھائیوں کو مایوس نہیں کریں گے۔