• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام عمران خان کو ایک بار پھر وزیراعظم بنائیں گے، شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عوام عمران خان کو ایک بار پھر وزیراعظم بنائیں گے۔

ملتان سے جاری بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عوام مولانا فضل الرحمان، آصف علی زرداری، نواز شریف اور شہباز شریف کی اصلیت جان چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگوں قومی خزانے کے 1100 ارب روپے لوٹ کر اقتدار میں آئے ہیں۔

پی ٹی آئی وائس چیئرمین نے مزید کہا کہ ملک سیلاب کے ساتھ قرضوں میں بھی ڈوب چکا ہے اور بحرانوں کی زد میں ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مرکز میں حکومت 2 ووٹوں کے سہارے کھڑی اور ڈگمگا رہی ہے، یہ تو ایک جھونکے کی مہمان ہے، جس کے آتے ہی حکومت ختم ہوجائے گی۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ سیاسی تجربہ کہہ رہا ہے کہ یہ حکومت اب چند دنوں کی مہمان ہے، پاکستان کے عوام ایک بار پھر عمران خان کو ملک کا وزیراعظم بنائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید