اسلام آباد ( خصوصی نمائندہ) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے فنانس بل 2016 کی کاپی ایوان بالا کے اجلاس میں پیش کی، جمعہ کی رات ایوان بالا کا اجلاس چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کی زیر صدارت شروع ہوا تو وفاقی وزیر خزانہ نے فنانس بل 2016کی کاپی ایوان میں پیش کی، چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے ارکان سینٹ سے کہا کہ وہ اپنی بجٹ سفارشات 6جون تک سینٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دیں ، اس کے بعد بجٹ پر کوئی سفارش نہیں لی جائے گی اور یہ سفارشات متعلقہ سٹینڈنگ کمیٹی کوبھجوا دی جائیں گی جوان کو 10روز میں فائنل کرے گی ۔چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی تقریر کے بعد اجلاس پیر کو دن اڑھائی بجے تک کیلئے ملتوی کر دیا۔