• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران، افغانستان سے پیاز، ٹماٹر کے درآمدی پرمٹ فوری جاری کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ایران ، افغانستان سے  پیاز، ٹماٹر کے درآمدی پرمٹ فوری جاری کرنے کافیصلہ کرلیا گیا ہے ، ملک میں ٹماٹر اور پیاز کی دستیابی کا جائزہ لینے کیلئے وزیر تجارت نوید قمر کی زیر صدارت اجلاس ہوا،اجلاس کوبتایا گیا کہ آئندہ تین ماہ میں ملک کو ٹماٹر اور پیاز کی قلت کا سامنا کرنا پڑیگا، حالیہ سیلاب نے فصلوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے جس کے نتیجے میں ان اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور قلت متوقع ہے،اجلاس میں شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ٹماٹر اور پیاز کی درآمد سے اشیاء کی قیمتوں میں استحکام اور مارکیٹ میں دستیابی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی، پیاز اور ٹماٹر کی درآمد کو مزید آسان بنانے کیلئے وزارت تجارت، وزارت قومی غذائی تحفظ اور تحقیق اور ایف بی آر ملکر کام کرینگے اور مارکیٹ میں اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئےروزانہ صورتحال کی نگرانی کرینگےاور ازالے کیلئے ضروری کارروائی بھی کرینگے،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق پیاز اور ٹماٹر کے درآمدی پرمٹ 24 گھنٹوں میں جاری کریگی۔

بزنس سے مزید