• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باکسر عامر خان کا سیلاب زدگان کیلئے 5 ملین دینے کا اعلان

باکسر عامر خان، فائل فوٹو
باکسر عامر خان، فائل فوٹو

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے5 ملین روپے دینے کا اعلان کردیا۔

باکسر عامر خان نے عمران خان کے فنڈ ریزنگ ایونٹ’لائیو ٹیلی تھون‘ کے دوران پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے 5 ملین روپے دینے کا اعلان کیا اور ساتھ ہر ہفتے بھی متاثرین کے لیے کچھ رقم عطیہ کرنے کا وعدہ کیا۔

پاکستان کے کچھ حصّے ریکارڈ توڑ  مون سون بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب کی زد میں ہیں، اب تک 1 ہزار سے زائد افراد ہلاک، ہزاروں زخمی، اور لاکھوں افراد  بے گھر ہوچکے ہیں اور ملک کو اس وقت بھاری مالی نقصان کا سامنا ہے۔

اسی حوالے سے سابق وزیراعظم عمران خان نے سیلاب زدگان کے لیے فنڈز جمع کرنے کے لیے ایک بین الاقوامی ٹیلی تھون کا انعقاد کیا۔

اس ٹیلی تھون میں اندرون اور بیرون ممالک میں رہنے والے پاکستانیوں نے سیلاب زدگان کے لیے اپنے عطیات دینے کے لیے عمران خان سے ٹیلی فون پر براہ راست بات کی۔

اس لائیو ٹرانسمیشن کی میزبانی کرنے والے پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے دعویٰ کیا کہ اس تین گھنٹے کی ٹرانسمیشن کے دوران لوگوں نے 5 ارب روپے کاعطیہ دینے کا وعدہ کیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید