وزیر اعظم شہباز شریف نے صوبہ خیبر پختونخواہ کی سیلاب سے متاثرہ وادیٔ کالام کے دورے پر جرمن سیاحوں کے ساتھ جرمن زبان میں گفتگو کرکے سب کو حیران کردیا۔
شہباز شریف کے وادیٔ کالام کے اس دورے سے ایک ویڈیو مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہورہی ہے۔
اس ویڈیو میں شہباز شریف کو کالام آئے پاکستانی نژاد جرمن سیاحوں سے جرمن زبان میں گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
سیاحوں نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے سیاحوں کو ریسکیو کرنے کے اقدامات کو سراہا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر سیاحوں کو ریسکیو کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر کالام پہنچ گیا ہے۔