• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین: گوانگ ژو کے مختلف حصوں میں کورونا پابندیاں سخت

چین کے شہر گوانگ ژو کے مختلف حصوں میں کورونا وائرس سے متعلق پابندیوں میں سختی کردی گئی۔ 

بیجنگ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق  گوانگ ژو کے متاثرہ علاقوں میں بند جگہوں پر تفریحی  مقامات اور ریسٹورنٹ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق  گوانگ ژو میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے مقامی منتقلی کے 5 کیس رپورٹ ہوئے۔

خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ چین میں 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 675  مقامی منتقلی کے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید