بہاولپور کے چڑیا گھر میں نایاب نسل کے 5 اڑیال ہرن مر گئے۔
کیوریٹر چڑیا گھر عثمان بخاری کے مطابق ہلاک اڑیال ہرنوں میں 2 مادہ اور 3 بچے شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہرن بیکٹیریل انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں، ہلاک ہرنوں کےسمپلز ٹیسٹوں کے لیے لاہور بھجوا دیے ہیں۔
کیوریٹر چڑیا گھر نے مزید بتایا کہ ہرنوں کی ہلاکت ایک ہفتے کے دوران ہوئی ہے۔