پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے فاضل پور کا دورہ کیا، جہاں ان کے خطاب کے دوران اسٹیج ٹوٹ گیا۔
یوسف رضا گیلانی نے اسٹیج پر لڑکھڑانے کے باوجود تقریر جاری رکھی۔
پی پی رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے غریبوں کے مال مویشی تباہ ہوگئے، کروڑوں کا سامان دینے والے مخیر حضرات قابل تعریف ہیں۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ڈی جی خان سے فاضل پور اور راجن پور تک روڈ بنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سے گزارش ہے متاثرین کے لیے خاص پالیسی بنائے۔