• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

300 یونٹ تک بجلی استعمال پر فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کردیے، وزیر اعظم شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کردیے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے معیشت کو تباہ کیا، یہ حکومت پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندہ حکومت ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سابق حکومت نے ڈالر کمانے کے لیے چینی برآمد کرنے کی اجازت دی، سابق حکومت نے چینی برآمد کرنے کے ساتھ اس پر سبسڈی بھی دی، اس طرح سبسڈی سے پاکستان کے اربوں روپے سابق حکومت نے ہڑپ کیے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے گندم انہوں نے برآمد کی اور پھر درآمد کی، کورونا کےدوران ایل این جی کوڑیوں کے  بھاؤ بک رہی تھی لیکن سابق حکومت نے نہیں خریدی، یوکرین کی جنگ چھڑی تو بحران پیدا ہوا اور ہمارے لیے گیس حاصل کرنا دشوار ہوگیا، ہم نے مہنگا ترین تیل خرید کر مہنگی ترین بجلی بنائی ، ہم نے مہنگی ترین بجلی عام آدمی کو سستے داموں میں دی۔

 شہباز شریف نے کہا کہ اس سے بڑی ملک دشمنی کیا ہوگی کہ عمران خان نے پاکستان کو ڈیفالٹ کروانے کی سازش کی، عمران خان سے بڑا جھوٹا، مکار، فریبی، دھوکے باز اور پاکستان دشمن دنیا میں آج تک پیدا نہیں ہوا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر انہوں نے بھاشن دینے کے سوا کچھ نہیں کیا، یہ وہ حالات تھے جس وقت ہم نے ذمہ داری سنبھالی تھی، عمران خان چاہتا تھا کہ پاکستان سری لنکا بن جائے۔

قومی خبریں سے مزید