• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کا روجھان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، متاثرین سے ملاقات

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے روجھان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور متاثرین سیلاب سے ملاقات کی۔

دوسری جانب سیلاب متاثرین کے لئے پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ پاک فوج ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کے دوران متاثرہ علاقوں سے اب تک 50 ہزار سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر چکی ہے، 72 ٹن امدادی سامان فراہم کیا گیا جبکہ مختلف میڈیکل کیمپس میں 51 ہزار سے زیادہ مریضوں کو علاج کی سہولت فراہم کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 221 ریلیف آئٹمز کلیکشن پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں، بنیادی اشیائے ضرورت سمیت 1231 ٹن سامان کلیکشن پوائنٹس پر وصولی کے بعد متاثرہ علاقوں کو روانہ کئے گئے۔

 پاک فوج کی طرف سے پکے پکائے کھانے کے 25 ہزار پیکٹس بھی متاثرین کو فراہم کئے گئے۔

قومی خبریں سے مزید