• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے انتخابات، غلام محمد صدر منتخب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے چارسال کی مدت کے لئے نیشنل بینک کے اسپورٹس کنسلٹنٹ غلام محمدخان صدر انٹرنیشنل امپائر طارق حسین سیکریٹری اور معروف تاجر اور امپائر رضاآغا خازن منتخب ہوگئے فاران کلب میں جنر ل باڈی کے اجلاس کے بعد 20 رکنی باسکٹ بال کابینہ منتخب کی گی جس کے سرپرست اعلی بریگیڈیئر رشیدعلی ملک چیر مین امجدعلی خان وائس چیرمین عابد افتخار ملھی سینئر نائب صدر عبدالناصر نائب صدر حاجی سلیم قریشی ، نائب صدر محمدیعقوب ، نائب صدر آمنہ مختار ایسوسی ایٹ سیکریٹر ی زاہد ملک (اول ) ایسوسی ایٹ سیکریٹری فواد امجد(دوم ) ایسوسی ایٹ سیکریٹری ( سوئم ) کونسل ممبران ، شریف الحسن، ظفراقبال انورقریشی ، عامرشریف ، فیصل امجد، اشرف یحیی ، فرخندہ فصیع، میڈیا کوآرڈینٹیر عظمت اللہ خان شامل ہیں۔
تازہ ترین