کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل کراچی سید نواب شاہ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں اعظم اسپورٹس ڈرگ روڈ نے سرحد اسپورٹس لانڈھی کو 1-0سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ میچ کا واحد گول محمد حسان نے کیا۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ملک زاہد اعوان سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا۔