دنیا میں ایسے بہت سے با ہمت افراد موجود ہیں جو اپنی معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیتے اور اپنی مسلسل جدوجہد کے ذریعے اپنا نام پیدا کرلیتے ہیں۔
مصر سے تعلق رکھنے والے ابراہیم ہماتو کا شماربھی ایسے ہی افراد میں ہوتا ہے جو اپنے دونوں بازوؤں سے محروم ہے۔ابراہیم ٹیبل ٹینس کا پیشہ ور کھلاڑی ہے اور بیٹ کو منہ میں رکھ کر اس شاندار انداز میں مقابلہ کرتا ہے کہ دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں۔
10سال کی عمر میں حادثے کے نتیجے میں دونوں بازوؤں سے محروم ہوجانے والا ابراہیم کئی مشہور ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں سے مقابلہ کرچکا ہے۔