سندھ کے ضلع خیر پور ناتھن شاہ میں ایدھی بحری خدمات کی ٹیم نے رات سے جاری بوٹس ریسکیو آپریشن میں سیلابی پانی سے ایک شخص کی لاش نکال لی۔
ایدھی بحری خدمات کی ٹیم نے دیوار پور کے قریب جمع سیلابی پانی سے ڈوبنے والے مذکورہ شخص کی لاش آج صبح نکالی ہے۔
لاش کو بوٹ کے ذریعے سیلابی پانی سے باہر لایا گیا اور ایدھی ایمبولینس کے ذریعے دادو کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت 40 سالہ خادم علی ولد علی اصغر کے نام سے ہوئی ہے۔