• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے خطرات کے خلاف دفاعی نظام متعارف

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

ایران نے کیمیائی ہتھیاروں کے خطرات کے خلاف دفاعی نظام متعارف کروادیا۔

تہران سے خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی نائب وزیر دفاع نے کہا ہے کہ کیمیائی ہتھیاروں کے خطرات سے نمٹنے کا نظام 15 شہروں میں متعارف کروایا ہے جبکہ ملک کے 51 شہروں کو ضروری تنصیبات اور آلات فراہم کر دیے ہیں۔ 

ایرانی نائب وزیر دفاع مہدی فراہی نے مزید بتایا کہ دفاعی نظام سے حیاتیاتی، تابکاری اور کیمیائی خطرات کی نشاندہی ہوسکتی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق سابق ایرانی وزیر دفاع نے گزشتہ سال ممکنہ کیمیائی حملوں کیخلاف تیاری رکھنے کا بیان دیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید