سانگھڑ ( محمد مبین بھٹی/ نامہ نگار ) خفیہ اطلاع ملنے پر سانگھڑ سے 22 کلو میٹر دور کھڈرو تھانے کی پولیس نے ایس ایچ او انسپکٹر محمد علی زرداری کی سربراہی میں علاقے کی ناکہ بندی کرکے 2 مال برادر ہیوی ٹرک جس میں چوری کردہ کروڑوں روپے مالیت کی ایک ہزار سے زائد گندم کی بوریاں لؤڈ تھی دونوں ٹرک کراچی جارہے تھے کہ پولیس نے دونوں ٹرکوں پر کامیاب چھاپہ مار کر گندم سمیت دونوں ٹرکوں کو اپنی تحویل میں لے کر دونوں ٹرکوں میں سوار محکمہ خوراک کھڈرو سینٹر کے انچارج فوڈ انسپکٹر منصور مگسی اور فوڈ سینٹر کے چوکیداروں امتیاز بروہی اور وزیر بھیل سمیت 7 افراد جن میں 2ٹرک ڈرائیور اور 2کلینر شامل بتائے جاتے ہیں جن کے نام فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکے ہیں کو حراست میں لے کر تفتیش کا دائرہ بڑھا دیا گیا ہے۔