• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی بھارت سے فتح کے بعد ن لیگ نے فواد چوہدری کو آڑے ہاتھوں کیوں لیا؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہاتھوں بھارت کو شکست کے بعد اپنا سابقہ ٹوئٹ مہنگا پڑ گیا۔

گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا، جہاں پاکستان نے بھارت سے 5 وکٹوں سے میچ جیت کر پرانی شکست کا بدلہ اتارا وہیں مسلم لیگ ن نے بھی فواد چوہدری کا ایک پرانا ٹوئٹ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے چھکا مار دیا۔

پاکستان کی جیت کے بعد مسلم لیگ ن کے تصدیق شدہ پیج پر فواد چوہدری کا پرانا ٹوئٹ ’یہ ٹیم کا قصور نہیں امپورٹڈ حکومت ہی منحوس ہے‘ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے فواد چوہدری کو آرے ہاتھوں لے لیا اور پوچھا گیا کہ اُنہیں ٹشو پیپر تو نہیں چاہیے؟

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ 2022ء کے سُپر فور مرحلے کے سنسنی خیز میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ایونٹ کے ابتدائی مرحلے کی ہار کا بدلہ لے لیا ہے۔

پاکستان نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 182 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور کی پانچویں گیند پر پورا کر لیا۔ 

قومی خبریں سے مزید