ایشیا کپ سپر 4 مرحلے کے اہم ترین میچ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف یادگار فتح کے بعد ٹیم کے لیے آج مکمل آرام کا دن ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی آج کھیل کے حوالے سے کوئی سرگرمی نہیں ہے، اسکواڈ کے بعض ارکان ہوٹل کے کمروں میں موجود ہیں۔
کچھ کھلاڑیوں نے دوستوں، عزیز اور اقارب سے ملاقات کی جبکہ بعض ارکان نے اپنی فیملیز کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔
گرین شرٹس کے کپتان بھارت کے خلاف ایونٹ میں انتہائی اہم فتح کے بعد اپنے والد کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔
بابر اعظم کے والد ایشیا کپ کے میچز دیکھنے کے لیے متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں۔
قومی ٹیم ایشیا کپ سپر 4 مرحلے میں اپنا دوسرا میچ بدھ 7 ستمبر کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی جبکہ کل منگل 6 ستمبر کو بھارت کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔
سپر 4 مرحلے میں اب تک دو میچز ہوچکے ہیں، پاکستان اور سری لنکا نے بھارت کو افغانستان کو ہرا کر فتح اپنے نام کی ہے۔