فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سرگودھا یونیورسٹی جڑانوالہ روڈ کیمپس فی میل کی انتظامیہ کی طرف سے جرمانوں کے خلاف طالبات نے احتجاج کیا ۔ طالبات کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی طرف سے آئے روز جرمانے کئےجاتے ہیں جس پر احتجاج یکارڈ کروانے پر طالبات کو خارج کئے جانے کا کہا جا رہا ہے جبکہ بہت سی طالبا ت کو بھاری جرمانے کئے گئے ہیں جو ناانصافی ہے ۔ اگر انتظامیہ کی طرف سےجرمانوں کا عمل بند نہ کیا گیا اور ان کے خلاف انتقامی کارروائی نہ روکی گئی تو بھرپور احتجاج کرینگی ۔