• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی فلم ’براہماسترا کے لیک ہونے کا انکشاف

فوٹو بشکریہ ’ایکونومک ٹائمز‘
فوٹو بشکریہ ’ایکونومک ٹائمز‘

بھارتی معروف اداکار جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی نئی آنے والی فلم ’براہماسترا‘ ریلیز ہونے سے چند دن قبل ہی لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا ’دی اکنامک ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی فلم ریلیز سے چند دن قبل ہی نشر کیے جانے کے خدشات لاحق تھے، جس پر اسٹار انڈیا کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے پر دہلی ہائیکورٹ نے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کرنے کے شبے میں 18 ویب سائٹس کو فلم کی ریلیز سے قبل ہی لیک کرنے سے روک دیا ہے۔

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم ’براہماسترا‘ کا پہلا حصہ ’شیوا‘ 9 ستمبر کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس میگا اسٹار فلم کی ریلیز سے قبل ہی 18 ویب سائٹس کی جانب سے اس فلم کو غیر قانونی طور پر نشر کیے جانے کا خطرہ تھا جس پر اب دہلی ہائیکورٹ نے پابندی لگا دی ہے۔

واضح رہے کہ 410 کروڑ کے بجٹ سے بنائی گئی فلم ’براہماسترا‘ کو  اس سے قبل  23 دسمبر 2016ء کو ریلیز کیا جانا تھا مگر نامعلوم وجوہات اور وبائی امراض کے سبب اب فلم 9 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید