• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آیوشمان کُھرانہ، ارشدیپ سنگھ پر تنقید کرنے والوں پر برہم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

معروف بھارتی اداکار آیوشمان کُھرانہ بھارتی کھلاڑی ارشدیپ سنگھ پر تنقید کرنے والوں پر برہم ہوگئے۔

 آیوشمان کُھرانہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کچھ لوگوں کے ہمراہ اپنی ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے۔

آیوشمان کُھرانہ نے ویڈیو میں موجود افراد کے ساتھ مل کرایشیا کپ 2022ء کے سُپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف میچ میں اچھی کارکردگی دِکھانے پردلچسپ انداز میں سراہا ہے۔ 

اُنہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’تقریباً 24 گھنٹے ہو چکے ہیں لیکن اعصاب پر قابو نہیں پایا جاسکا، جب بھی ہندوستان کوئی میچ ہارتا ہے تو عوام کا دل ٹوٹ جاتا ہے‘۔

اُنہوں نے لکھا کہ’ہمیں چیزوں کو مثبت انداز میں دیکھنا چاہیے، جیسےکہ ویرات کوہلی اب فارم میں واپس آگئے ہیں!‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’ہمارے اوپنرز نے بھی اچھی کارکردگی دِکھائی‘۔

آیوشمان کُھرانہ نے لکھا کہ’ہمیں اس طرح تنقید کرنے کے بجائے اپنی ٹیم کا ساتھ دینا چاہیے‘۔ 

اُنہوں نے ارشدیپ سنگھ پر تنقید کرنے والوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ’ خدا کے لیے، ارشدیپ کو ٹرول کرنا بند کریں۔ وہ ملک کا عظیم مستقبل ہے‘۔

آیوشمان کُھرانہ نے ایشیا کپ میں آگے بھارتی کرکٹ ٹیم کی کامیابی کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید