• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی ووڈ کی 1990 میں ریلیز ہونے والی لازوال رومانوی فلم ’عاشقی‘ کے تیسرے سیکوئل کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں مرکزی کردار کارتک آریان نبھائیں گے جبکہ ہدایت کاری انوراگ باسو کی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گزشتہ روز کارتک آریان نے دو پوسٹ شیئر کیں۔

ایک پوسٹ میں وہ انوراگ باسو، پریتم چکرورتی، بھوشن کمار اور موکیش بھٹ کے ہمرا ہ گروپ فوٹو میں نظر آئے تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ’ٹیم اے‘۔

پہلی پوسٹ کے کچھ دیر بعد انہوں نے ایک اور پوسٹ میں ایک ٹیزر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کا آگاہ کیا کہ وہ مشہور زمانہ میوزیکل اور رومانوی فلم عاشقی 3 کے سیکوئل میں مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

مذکورہ ٹیزر فلم کے گانے ’’اب تیرے بن جی لیں گے ہم، زہر زندگی کا پی لیں گے ہم‘‘ کا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ان کی انوراگ باسو کے ساتھ پہلی فلم ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’وہ انوراگ باسو کے بہت بڑے مداح ہیں، عاشقی ایک کلاسک فلم ہے اور جسے دیکھتے ہوئے میں بڑا ہوا ہوں اور عاشقی 3 پر کام کرنا ایک خواب کے سچ ہونے جیسا ہے۔ میں بھوشن کمار اور مکیش بھٹ کے تعاون سے بننے والی یہ فلم ملنے پر فخر محسوس کر رہا ہوں لیکن میں شکر گزار بھی ہوں‘‘۔

واضح رہے کہ کارتک آریان کی فلم لوکا چھپی کی کامیابی کے بعد اداکار کے ستارے عروج پر ہیں حال ہی میں ریلیز ہونے والی بھول بھولیا 2 نے بھی باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں۔

تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق کارتک آریان فلم کے مرکزی کردار کے لیے پہلا انتخاب نہیں تھے بلکہ اس سے قبل سدھارتھ ملہوترا اور عالیہ بھٹ کو ایک دوسرے کے مدمقابل لیا گیا تھا جس کی ہدایت کاری عاشقی 2 کے ہدایت کار موہت سوری کرنے والے تھے۔

لیکن مرکزی اداکاروں کی کیمسٹری نہ ملنے کے باعث کارتک آریان کو فلم میں کاسٹ کیا گیا۔

انوراگ باسو کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم عاشقی 3 کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے تاہم فلم کی اداکارہ کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید