• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ، ملاوٹ شدہ دودھ اور مشروبات سے بچے بیماریوں کا شکار

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)شہر اور گردونواح کے علاقہ جات میں پانی اور مختلف کیمیکل کے ملاوٹ شدہ دودھ دہی اور دیگر مشروبات کی وجہ سے بچوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد پیٹ اور دیگر مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے جبکہ گاڑھا دودھ ، دہی اور خالص مشروبات ظاہر کر کے دکاندار اور گھروں میں دودھ فروخت کرنے والے گرمیوں میں من پسند قیمتیں وصول کر رہے ہیں اروپ اور دیگر مختلف علاقوں میں کیمیکل ملا دودھ اور دہی کھلے عام مہنگے داموں میں فروخت ہو رہا ہے۔ شہریوں نے اس امر پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داربڑے گوالوں کیخلاف بھی سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین