گجرات (نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ کلکٹر گجرات لیاقت علی چٹھہ کے مطابق ضلع گجرات کے شہری و دیہی علاقہ جات کی اراضی (کمرشل، رہائشی، زرعی) کے ریٹ برائے سال 2016-17کے لئے مقرر کئے گئے ہیں جن کی نقولات ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر، ڈسٹرکٹ بار ایسویسی ایشن، تحصیل بار ایسوسی ایشن، اسسٹنٹ کمشنرز، سب رجسٹرارآفس، تحصیل میونسپل آفس، تحصیلدار آفس اور پٹوار خانہ جات کے دفاتر کے باہر آویزاں کی گئی ہیں، اگر کسی کو ان ریٹس کے بارے میں کوئی اعتراض ہو تو 13جون تک دفتر ڈسٹرکٹ کلکٹر گجرات میں تحریری اعتراض داخل کر سکتا ہے۔