گجرات (نمائندہ جنگ) گجرات میں محکمہ صحت کی ٹیم کا انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں فروٹ منڈی کا دورہ، مختلف حصوں کی چیکنگ کی، محکمہ صحت کے افسران و عملہ نے انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں فروٹ منڈی گجرات کا دورہ کیا اور منڈی کے مختلف حصوں، گوداموں، کولڈ سٹورز کی چیکنگ کی۔ سرویلینس ٹیم کی قیادت اسسٹنٹ انٹامالوجسٹ ثمینہ جنید نے کی جبکہ ٹیم کے ارکان نے فروٹ منڈی کے مختلف حصوں کی تفصیلی چیکنگ کی اور وہاں سے سیمپلز بھی لیے گئے۔