ایرانی پاسداران انقلاب کےکمانڈر غلام علی راشد نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کا ساتھ دینے والا ملک قیمت چکائے گا۔
اپنے ایک بیان میں ایرانی کمانڈر نے کہا کہ صیہونی ریاست ایران کی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ جو ممالک اسرائیلی جارحیت کا ساتھ دیں گے انہیں اسکی قیمت چکانی پڑے گی۔
خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے ایرانی جوہری پروگرام نہ رکنے پر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کا عندیہ دیا ہے۔