امریکا نے ٹیکنالوجی کمپنیوں کو 10 سال کے لیے چین میں فیکٹریاں بنانے سے روک دیا۔
پابندی کا اطلاق امریکی حکومت سے فنڈز وصول کرنے والی کمپنیوں پر ہوگا۔ جس کا مقصد امریکی بزنس گروپوں کا چین پر انحصار کم کرنا ہے۔
امریکی محکمہ تجارت کے حکام کا کہنا ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ٹیکنالوجی فنڈز وصول کرنے والی کمپنیاں قومی سلامتی کی حفاظت پر کوئی سمجھوتا نہ کرسکیں، ان کو اس بات کی اجازت نہیں ہوگی کہ وہ امریکی پیسہ چین میں لگائیں۔
امریکی حکومت سے فنڈز حاصل کرنے والی کمپنیاں آئندہ 10 سال تک چین میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے کام نہیں کر سکیں گی۔
یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے کہ جب امریکی حکومت سیمی کنڈکٹر چپس بنانے والی ٹیکنالوجی کمپنیز کو 53 ارب ڈالر دینے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
یہ رقم ٹیکنالوجی کمپنیز کو اس لیے دی جائے گی تاکہ وہ سیمی کنڈکٹر چپس کی پیداوار بڑھائیں تاکہ چین سے برآمدات نہ کرنی پڑیں۔