پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اپنی سیکیورٹی پر مامور رینجرز اور پولیس اسکارٹ کو ہٹا دیا ہے۔
چوہدری شجاعت نے اپنی سیکیورٹی ہٹانے کی وجہ سیلاب سے پھیلنے والی تباہی بتائی ہے۔
سربراہ ق لیگ نے کہا کہ سیکیورٹی اہلکار سیلاب زدہ علاقوں میں جا کر متاثرین کی امداد و بحالی کیلئے کام کریں۔