پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 53 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 22 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان میں مزید 174 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 119 کی حالت تشویش ناک ہے۔
پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 594 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 70 ہزار 538 ہو چکی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 14 ہزار 208 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 3 کروڑ 2 لاکھ 22 ہزار 17 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔