• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان میں سیاسی کارکنوں کے خونی تصادم کا ایک اورزخمی چل بسا،ہلاکتوں کی تعداد5ہوگئی

مردان ( نمائندہ جنگ) تحریک انصاف اور اے این پی کے کارکنوں کے درمیان خونی تصادم کا ایک اور زخمی چل بسا جان بحق افراد کی تعداد 5ہوگئی ،واقعے میں خاتون سمیت 11افراد زخمی ہیں مقتولین کے جنازے ادا کئے گئے، جنازوں کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، شہرکی فضا سوگ رہی فریقین کی جانب سے الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے گذشتہ شب تھانہ ہوتی کے علاقہ خان کوٹھے میں تحریک انصاف اور اے این پی کے کارکنوں کے درمیان مسلح تصادم میں تحصیل کونسلر مہمند خان کا قریبی ساتھی فخرعالم ساکن رستم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جس کے بعد اس واقعے میں جان بحق افراد کی تعداد 5ہوگئی جبکہ ایک خاتون سمیت 11افراد زخمی ہیں ہفتہ کے روز مقتولین کے جنازے آبائی علاقوں میں اداکئے گئے جس میں سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی پی ٹی آئی کے تحصیل کونسلر مہمند خان کی نمازجنازہ ڈانگ بابا میں ادا کی گئی جبکہ اے این پی کے اکرام خان، قاسم خان اورشاہ جہان کے جنازے شگو عیدگاہ پارہوتی میں اداکئے گئے اس موقع پر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے اور پولیس کی بھاری نفری بڑی تعدادمیں تعینات کی گئی تھی جبکہ واقعے کے زخمی بدستو رہسپتالوں میں زیر علاج رہیں دریں اثناء تھانہ ہوتی پولیس نے فریقین کے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ۔
تازہ ترین