• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاچا کرکٹ کا بابر سے متعلق ان کے والد کو دلچسپ مشورہ

چاچا کرکٹ پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد کو دلچسپ مشورہ دے دیا۔

سوشل میڈیا پر شیئر ایک ویڈیو میں چاچا کرکٹ نے کہا کہ میں بابر اعظم کے والد کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ وہ اپنے بیٹے کی جلد سے جلد شادی کردیں، تاکہ ان کی زندگی میں تھوڑی تبدیلی آسکے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم دنیا کا بہترین بیسٹمین ہے اور رہیں گے بھی، ہر کھلاڑی کی زندگی میں فارم اور آؤٹ آف فارم آتا رہتا ہے۔

چاچا کرکٹ کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ بابر اعظم کی ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2022 کے فائنل میں فارم واپس آجائے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید