آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔ نیوزی لینڈ کیخلاف اتوار کو سیریز کا آخری میچ ان کا آخری ون ڈے ہوگا۔
ایرون فنچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔ 36 سالہ بیٹر نے 145 ون ڈے کھیلے جبکہ اپنی آخری 7 اننگز میں وہ صرف 26 رنز کرسکے۔
ایرون فنچ نے اس سے قبل 2023 ورلڈ کپ تک ون ڈے کرکٹ جاری رکھنے کا کہا تھا۔