• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، ڈیم کا پانی سوکھنے پر 30سال سے زیر آب مسجد ابھر آئی

اسکرین گریب
اسکرین گریب 

بھارت میں ڈیم کا پانی اترنے پر 600 سال قدیم ایک مسجد اپنی اصلی حالت میں ابھر آئی ہے جو 30 سال قبل ڈیم بننے کی وجہ سے زیر آب آگئی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بہار کے ضلع نواڈا میں 30 سال قبل ایک مسجد ڈیم کے پانی میں ڈوب گئی تھی، پانی سوکھنے پر مسجد اپنی صحیح سلامت حالت میں واپس ابھر آئی ہے جسے  دیکھنے کے لیے سیکڑوں افراد کا تانتا بندھ گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مسجد 1985ء میں ڈیم کی تعمیر کے بعد زیر آب آگئی تھی، اس 30 فٹ بلند مسجد کے خوبصورت گنبد  تاحال اپنی اصلی حالت میں موجود ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مسجد کا نام نوری مسجد ہے جسے علاقہ مکینوں کی جانب سے 600 سال قدیم بتایا جا رہا ہے، علاقہ مکینوں کے مطابق اس مسجد کی عمر تقریباً 120 سال ہو سکتی ہے۔

اس مسجد کے نمودار ہونے پر مقامی مسلمان خوشگوار حیرت اور مسرت کا اظہار کر رہے ہیں اور یہاں آ کر تکبیر اور اذان بلند کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید