ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے ایک غیر ملکی کشتی کو ملک سے ڈیزل اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق بےنام کشتی کے 7 رکنی غیر ملکی عملے کو متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
کشتی کے ذریعے 7 لاکھ 57 ہزار لیٹر ڈیزل بیرون ملک اسمگل کیا جا رہا تھا۔
ایرانی ایندھن دنیا بھر میں کم قیمت کی وجہ سے مشہور ہے، زمینی اور سمندری راستوں سے اس کی ایندھن اسمگلنگ کے واقعات تواتر کے ساتھ ہوتے ہیں۔