• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد رضوان ایشیا کپ 2022 کے ٹاپ اسکورر بن گئے

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستانی بیٹر محمد رضوان ایشیا کپ 2022 کے ٹاپ اسکورر بن گئے، انہوں نے بھارت کے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑا۔

سری لنکا کے خلاف ایشیا کپ 2022 کے فائنل میں پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑا۔ 

بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے ایشیا کپ کی 5 اننگز میں 276 رنز بنائے تھے جبکہ رضوان نے سری لنکا کیخلاف 51واں رن لے کر ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑا۔

محمد رضوان نے 6 اننگز میں 281 رنز بنائے جبکہ ویرات کوہلی نے 5 اننگز میں 276 رنز بنائے۔ 

پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر نے ایشیا کپ 2022 کی 6 اننگز میں 3 نصف سنچریاں بھی بنائیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید