• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ اور ٹی ایم او کی جواب طلبی

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)لاکھوں روپے خرچ کرنے کے باوجود شیخوپورہ میں حکومت پنجاب کے جاری کردہ ایس او پی کے مطابق رمضان بازار نہ لگائے جاسکے جس پر ڈی سی او ارقم طارق نے اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر رابعہ ریاست اور ٹی ایم او زبیر احمد وٹو کی جواب طلبی کرتے ہوئے اس بارے میں حکومت پنجاب کو بھی آگاہ کردیا ہے ، ضلع حکومت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈی سی او کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر رابعہ ریاست کو جو جواب طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا اس میں کہا گیا ہے کہ مجھے آپ کی طرف سے کمشنر آفس میں جاری میٹنگ کے دوران کہا گیا کہ شیخوپورہ میں رمضان بازار لگ چکے ہیں مگر جب واپسی پر میں نے رمضان بازاروں کا معائنہ کیا تو رمضان بازاروں کے انتظامات نامکمل پائے گئے تھے جو میں نے خود مکمل کروائے، قبل ازیں آپ کودو جون کو رمضان بازاروں کے انعقاد کے سلسلہ میں ایک میٹنگ میں بلایا گیا تھا آپ نے اس میں شرکت نہیں کی اور بلا اجازت لاہور چلی گئیں، حالانکہ شہر سے باہر جانے سے پہلے آپ کو مجاز اتھارٹی سے اجازت لینی چاہئے تھی ، دریں اثناء ضلع حکومت کے ذرائع نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں ماہ رمضان المبارک کے دوران تمام سرکاری ملازمین کے چھٹی لینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
تازہ ترین