الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو 27 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر اور فواد چوہدری کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے تینوں رہنماؤں کی جانب سے جمع کرائے گئے جوابات کو غیراطمینان بخش قرار دیتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اسد عمر، فواد چوہدری اور عمران خان کو شو کاز جاری کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان مقررہ وقت میں اپنا جواب الیکشن کمیشن میں جمع نہ کرا سکے، عمران خان کا جواب مقررہ وقت میں الیکشن کمیشن کو موصول نہیں ہوا اس لیے ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کی توہین کے معاملے پر طلب کیا گیا ہے۔