لاہور (نمائندہ جنگ)ترجمان اینٹی کرپشن کی جانب سے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کا کیس ختم کرنے کی تردید کی ہے ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے شیریں مزاری کا کیس ختم نہیں کیا۔ ڈاکٹر شیریں مزاری کیس کی مکمل چھان بین کر کے رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی ہے عدالت کی صوابدید ہے کہ وہ مقدمہ خارج کرے یا جاری رکھے ۔ اینٹی کرپشن کورٹ آئندہ تاریخ پر مقدمہ کی مزید کاروائی عمل میں لائے گی۔متعدد سیاسی شخصیات کے خلاف مقدمات اینٹی کرپشن میں زیرالتوا ہیں۔ اینٹی کرپشن کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز احتساب کے اصول پر کام کر رہی ہے۔