سول اسپتال کوئٹہ میں جھگڑے پر ڈاکٹر اور نرس کو معطل کردیا گیا۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر اور نرس کے درمیان جھگڑے کا واقعہ گذشتہ روز پیش آیا تھا۔
اس سلسلے میں ایم ایس سول اسپتال کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی سروسز اور فرائض میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈاکٹر امین مندوخیل کے مطابق ڈاکٹر اور اسٹاف کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
دریں اثنا وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے سول اسپتال میں پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وزیراعلیٰ نے صوبائی سیکریٹری صحت کو انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ اسپتالوں میں ایسے واقعات قطعی طور پر ناقابل برداشت ہیں۔ واقعے کےذ مہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔