• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں ڈینگی و ملیریا کے لیبارٹری ٹیسٹ کی قیمت کم کردی گئی

سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے ڈینگی اور ملیریا کے لیبارٹری ٹیسٹ کی قیمت کم کردی۔

ڈینگی کی تشخیص کے ٹیسٹ کی قیمت 1460 اور 3000 سے کم کرکے 850 کردی گئی۔

ہیلتھ کیئر کمیشن نے خون میں پلیٹ لیٹس کی تعداد جاننے کے ٹیسٹ کی قیمت میں کمی کردی ہے، جس کی قیمت 430 اور 550 سے کم کرکے 250 روپےکردی گئی۔

ہیلتھ کیئر کمیشن نے ملیریا کی تشخیص کے ٹیسٹ کی قیمت 800 اور 1300 سے کم کرکے 500 روپے کردی گئی۔

ڈینگی اور ملیریا کے ٹیسٹ کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، ٹیسٹ کی قیمتوں میں کمی تین ماہ کے لیے کی گئی ہے۔

صحت سے مزید