عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک پر ایک خاندان کا قبضہ ہے، مولانا سمیع الحق کہتے ہیں کہ بیرونی طاقتیں پاکستان کی نظریاتی سرحدوں پر حملے کر رہی ہیں۔
اسلام آباد میں دفاع پاکستان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کا اسٹریٹجک پروگرام خطرے میں ہے، دفاع پاکستان کے لیے صرف جذبات نہیں فکر کی بھی ضرورت ہے، جو وزیر دفاع جی ایچ کیو میں داخل نہیں ہوسکتا وہ ملک کا دفاع کیا کرے گا۔
مولانا سمیع الحق نے کہا کہ پاکستان کو دو طرفہ خطرات لاحق ہیں، پاکستان کو درپیش نظریاتی اور فضائی خطرات کے باعث دفاع پاکستان کونسل دوبارہ فعال ہوئی، رمضان المبارک میں لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں جلسے کریں گے۔