• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرفتاری کا خدشہ، فواد، مراد سعید نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد (پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمافواد چوہدری اور مراد سعید نے گرفتاری کے خدشے کے باعث اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ فواد چوہدری اور مراد سعید نے گرفتاری کے خدشہ پر اداروں کیخلاف درخواست دائرکرتے ہوئے فوری سماعت کرنے اور ریلیف دینے کی استدعا کردی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس اور ایف آئی اے کو مقدمات قائم کرنے اور گرفتار کرنے سے روکا جائے، وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ اور چاروں صوبوں کی پولیس کو بھی دونوں رہنماؤں کے خلاف کارروائی اور ہراساں کرنے سے روکنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید