• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات کی بعد مولانا عبدالعزیز لال مسجد سے جامعہ حفصہ منتقل

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار ) سیکٹر جی سکس میں واقع لال مسجد میں سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کی آمد سے پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال پر وقتی طور پر قابو پا لیا گیا۔ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات کی بعد مولانا عبدالعزیز لال مسجد سے جامعہ حفصہG-7/3-2منتقل ہوگئے ۔مولانا عبدالعزیز کی روانگی کے بعد جامع حفصہ کی پرنسپل ام حسان کی قیادت میں طالبات بھی جامع حفصہ چلی گئیں۔مولانا عبدالعزیز کے بھتیجے ہارون غازی نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لال مسجد کے حوالے سے کافی افواہیں گردش کر رہی ہیں جو بے بنیاد ہیں۔