اسلام آباد (جنگ نیوز ) چینی وزیراعظم لی کیانگ کے حالیہ کا میاب و مفید دورہ پاکستان کے تناطر میں ڈیجیٹل میڈیا پر وزیراعظم کے خصوصی معاون فہد ہارون اور چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ کے درمیان ملاقات ہوئی ۔ جس میں معاونین کی مدد سے دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں میڈ یا کے کرداراور پاک چین اقتصادیات میں ڈیجیٹل پہنچ کے ذریعہ آگے بڑھا نے پر توجہ مرکوز رکھی گئی ۔ جس میں سی پیک کے تحت منصوبوں پر عمل درآمد بھی شامل ہے ۔ بات چیت کے دوران تجارت سرمایہ کاری اور علاقائی امن و سلامتی سے متعلق امور بھی زیر غور آئے ۔ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کےلیے با ہمی دلچسپی کے مختلف امور بھی زیر غور آئے ۔