• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹورازم گلاس ٹرین ، فزیبیلٹی ، کنسلٹنٹ کیلئے متعدد کمپنیوں کی دلچسپی

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) راولپنڈی مری ٹورازم گلاس ٹرین کی فزیبیلٹی اور کنسلٹنٹ کیلئےایک درجن کے قریب پاکستانی اور بین الاقوامی کمپنیوں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔چائنا، کوریا،یوکے اور پاکستانی کمپنیوں کی پیش کش11نومبر کو کھولی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق پیپرا کی ویب سائیٹ سے منصوبہ کے سلسلے میں پچاس کے قریب کمپنیوں نے دستاویزات حاصل کیں۔جمعرات کو دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کے نمائندوں نے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ہیڈ آفس میں حکام سے ملاقات کی جبکہ غیر ملکی کمپنیوں کےنمائندوں نے آن لائن سوال جواب کی نشست میں شرکت کی۔ مری راولپنڈی ٹورازم گلاس ٹرین سروس کی فزیبیلٹی رپورٹ کیلئے انٹرنیشنل کنسٹنٹ ہائر کرنے کیلئےاٹھارہ رکنی ورکنگ گروپ مری ریل لنک تشکیل دیا گیا ہے۔چیئر مین وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب ہیں۔
اسلام آباد سے مزید